$86400 vs $10
$86400 vs $10
استاد : اگر تمہارے پاس 86400 روپے ہوں اور کوئی ڈاکو ان میں سے 10 روپےچھین کر بھاگ جائے تو تم
کیا کرو گے ؟
کیا تم اُس کے پیچھے بھاگ کر اپنی لوٹی ہوئی 10 روپےکی رقم واپس حاصل کرنے کی کوشش کرو گے ؟؟ یا پھر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86390 روپےکو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہو گے؟
طلبا نے کہا : ہم 10 روپے کی حقیر رقم کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے باقی کے پیسوں کو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔
استاد نے کہا : تمھارا بیان اور مشاہدہ درست نہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ ذیادہ تر لوگ اُن 10 روپے کو واپس لینے کے چکر میں ڈاکو کا پیچھا کرتے ہیں اور نتیجے کے طور پر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
طلباء نے حیرت سے استاد کو دیکھتے ہوئے کہا: سر، یہ ناممکن ہے، ایسا کون کرتا ہے ؟
استاد نے کہا : یہ 86400 اصل میں ہمارے ایک دن کے سیکنڈز ہیں۔
کسی 10 سیکنڈز کی بات کو لیکر، یا کسی 10 سیکنڈز کی ناراضگی اور غصے کو بنیاد بنا کر ہم باقی کا سارا دن سوچنے، جلنے اور کُڑھنے میں گزار کر اپنا باقی کا سارا دن برباد کرتے ہیں۔ یہ والے 10 سیکنڈز ہمارے باقی بچے ہوئے 86390 سیکنڈز کو بھی کھا کر برباد کر دیتے ہیں۔
باتوں کو نظرانداز کرنا سیکھیئے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا کوئی وقتی اشتعال، ناراضگی آپ سے آپ کے سارے دن کی طاقت چھین کر لے جائے.
معاف کریں
بھول جائیں
اور آگے بڑھیں..
Ill-nature (mean, disagreeable, bitter, poisonous, ill-tempered, bad-tempered, ill-humored, moody, irritable) causes life to be miserable (unhappy) and torments (tortures) the soul. Imam Ali (AS) Ghurar al-Hikam, no. 5639
الإمام الحسن المجتبى (عليه السلام):
🔰« يا ابن آدم من مِثلك و قد خلّى ربك بينه و بينك متى شئت أن تدخل اليه توضأتَ و قمتَ بين يديه ولم يجعل بينك و بينه حجابا ولا بوّابًا تشكو اليه همومك وفاقتك و تطلب منه حوائجَك و تستعينه على أمورك.» (ارشاد القلوب ١-٧٧)
🔹اے فرزند آدم!کون ہے جو تیرے جیسا ہو کہ تیرا پروردگار تیرے سے تنہائی میں باتیں کرتا ہے. جب بھی تو اُس کے حضور میں حاضر ہونا چاہتاہے، تو وضوء کرکے اُس کے حضور میں کھڑا ہو جاتا ہے کہ اُس نے تیرے اور اپنے درمیان کوئی حجاب یا دربان قرار نہیں دیئے. تو اُس کے حضور اپنے غموں اور تہیدستی و ناداری کی شکایت کرتا ہے ، اپنی حاجتوں کو طلب کرتا ہے اور اپنے امور میں مدد مانگتا ہے.
Lamba Sijda (Long Prostate)
https://www.tiktok.com/@waqas_kingdom/video/7090397134125665542?is_from_webapp=1&sender_device=pc&web_id=7106075349063157253Everything we hear is an opinion, not a fact. Everything we see is a perspective, not the truth.
Character
https://www.al-islam.org/mizan-al-hikmah-scale-wisdom/character
Comments
Post a Comment